دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' ترکیہ میں تخریبی صلاحیت کھو چُکی ہے: لبزَروٹوا

ترکیہ میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نہایت کمزور پڑ گئی ہے۔ اس کے زیادہ تر اسلحہ ڈپووں کو تباہ اور دہشت گردوں کی اکثریت کو ہلاک کر دیا گیا ہے: روزنامہ لبزَروٹوا

2046117
دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' ترکیہ میں تخریبی صلاحیت کھو چُکی ہے: لبزَروٹوا

فرانس کے روزنامے لبزَروٹوا  نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے'  ترکیہ میں تخریبی کاروائیوں کی صلاحیت کھو چُکی ہے۔

یکم اکتوبر بروز اتوار کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بم حملہ، ترکیہ کی، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو ایک دفعہ پھر ایجنڈے پر لے آیا ہے۔

فرانس ذرائع ابلاغ نے بھی حالات کے بارے میں ایک چونکا دینے والا تجزیئہ پیش کیا ہے۔

روزنامہ لبزّروٹوا   نے "دہشتگرد تنظیم ترکیہ میں تخریبی صلاحیت کھو چکی ہے اور اب اس کی توجہ کا مرکز شام کا شمالی حصہ ہے" کے زیرِ عنوان جائزہ شائع کیا ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نہایت کمزور پڑ گئی ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس کے حامی موجود ہیں لیکن اس کے زیادہ تر اسلحہ ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کے  دہشت گردوں کی اکثریت کو بھی یا تو ہلاک کر دیا گیا ہے یا پھر یہ دہشت گرد ہمسایہ ملکوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں ۔

اخبار نے لکھا ہے کہ حالیہ  4 سالوں میں ترکیہ نے دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد میں فضائی آپریشنوں اور خاص طور پر مسلح بائراکتار ٹی بی 2  ڈرون طیاروں  کے استعمال میں اضافہ کر دیا ہے۔ترک خفیہ ایجنسی بھی دہشت گرد تنظیم کا کھوج لگانے میں بڑے پیمانے کے  اقدامات کر رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے تخریبی کاروائیوں  کو شام کے شمال میں مرکوز کر دیاہے۔



متعللقہ خبریں