البانوی وزیر اعظم: صدر ایردوان ایک مضبوط اور پکے ارادے کے انسان ہیں

صدر ایردوان وزارت عظمی کے دور میں   بھی مسئلہ قبرص  پر کسی معاہدے  کو طے کرنے کا حوصلہ رکھنے والے ایک لیڈر ہیں

2030064
البانوی وزیر اعظم: صدر ایردوان ایک مضبوط اور پکے ارادے کے انسان ہیں

البانوی وزیر اعظم ایدی راما  کا کہنا ہے  کہ ان کا صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری معاہدہ قائم ہے۔

یونانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راما نے ترکیہ اور یونان کے اپنے ملک کے ساتھ تعلقات سمیت مختلف معاملات کا ذکر کیا۔

راما نے کہا، "ہمارےصدر ایردوان کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں صدر ایردوان یا (یونانی وزیر اعظم) کریاکوس میچوتاکیس، یونان اور ترکیہ کے درمیان انتخاب کرنا چاہیے۔ ہم دونوں سے محبت کرتے ہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ "

البانیہ اور یونان کے مابین  سمندری اختیارات کے معاملے کا ذکر کرنے والے راما نے کہا کہ "صدر ایردوان نے ہر گز کبھی بھی  مجھ سے اس بارے میں استفسار نہیں کیا۔    انہیں اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے  البانیہ کی ضرورت لا حق نہیں۔"

راما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان  یونان کے خلاف نہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ یہ بخوبی جانتے ہوں گے کہ صدر ایردوان وزارت عظمی کے دور میں   بھی مسئلہ قبرص  پر کسی معاہدے  کو طے کرنے کا حوصلہ رکھنے والے ایک لیڈر ہیں۔  یہ اقدام ان کے  کیریئر کے اعتبار سے ایک خطرناک معاملہ تھا لیکن انہوں نے ایسا کیا۔ "

راما نے مزید کہا کہ""یونان کو جس وقت شدید بحران کا سامنا تھا، میں نے یہ نہیں دیکھا کہ جنب ایردوان  نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھایا اور صورت حال کو مزید خراب کیا، کیونکہ اگر وہ یونان کو تباہ کرنا چاہتے یا اگر وہ یونان کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ، تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے۔ "وہ اسے اور بھی تکلیف دہ چیز میں تبدیل کر سکتا تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ درحقیقت میں نے ان  میں کبھی ایسا شخص نہیں دیکھا جو یونان اور یونانی عوام کے تئیں برے جذبات رکھتا ہو۔"

 



متعللقہ خبریں