اناج راہداری معاہدے کے معاملے میں ہم ترکیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، روس

ورشنینن نے دارالحکومت ماسکو میں اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا

2014667
اناج راہداری معاہدے کے معاملے میں ہم ترکیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، روس

روسی نائب  وزیر خارجہ  سرگئے ورشینن  کا کہنا ہے کہ ہم ترکیہ سے قریبی رابطے میں ہیں اور اناج معاہدے کے معاملے پر صلاح مشورے کا عمل جاری ہے۔

ورشنینن نے دارالحکومت ماسکو میں اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا ۔

ورشینن نے کہا کہ ہم نے اناج معاہدے کے دائرہ کار میں ترکیہ کے سفارتی اقدامات کا مثبت انداز میں جائزہ لیا  ہے اور کہا، "میں نے ماسکو اور انقرہ دونوں میں کئی مشاورتیں کیں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اپنے ترک ساتھیوں کی صلاحیت، علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے حد درجے متاثر ہوں۔

ورشینن نے  بتایاکہ ترکیہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں،"ہمارے ترکیہ کے ساتھ بہت قریبی اور روایتی تعلقات قائم ہیں۔ اور ہم اس بارے میں خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں کیا کرنا ہے۔ ترکیہ کے ساتھ ہمارے سیاسی اور اقتصادی تعامل کا  حدود دربعہ کافی وسیع  ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے ورشینن نے کہا، "ترکیہ یا روس میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے کسی بھی رابطے کا ایجنڈا یقیناً  اہم  سطح کا  ہوگا۔"

 



متعللقہ خبریں