جنیوا بین الاقوامی امن ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اُرسولا وان ڈر لئین کے خلاف شکایت درج کروا دی

وان ڈر لئین کی طرف سے اسرائیل  کو فراہم کیا گیا غیر مشروط عسکری، اقتصادی، سفارتی اور سیاسی تعاون  غزّہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے مواقع پیدا کر رہا ہے: جی آئی پی آر آئی

2144491
جنیوا بین الاقوامی امن ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اُرسولا وان ڈر لئین کے خلاف شکایت درج کروا دی

جنیوا بین الاقوامی امن ریسرچ انسٹیٹیوٹ GIPRIنے بین الاقوامی تعزیراتی عدالت میں یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔

اقوام متحدہ کے سابق ماہرِ آزادی  و انسانی حقوق 'الفرڈ ڈی زایاس' کی زیرسربراہی  اور GIPRI کی طرف سے شروع کئے گئے مرحلے کی تفصیلات 'الفرڈ ڈی زایاس' کے شخصی انٹر نیٹ پیج سے شائع کی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کی گئی ان تفصیلات کے مطابق شکایت میں بین الاقوامی تعزیراتی عدالت سے وان ڈر لئین کے بارے میں تفتیش شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "وان ڈر لئین کی طرف سے اسرائیل  کو فراہم کیا گیا غیر مشروط عسکری، اقتصادی، سفارتی اور سیاسی تعاون  غزّہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس پہلو کی تصدیق کے لئے معقول حقائق موجود ہیں۔ لئین بحیثیت سربراہ، یورپی یونین کی فراہم کردہ  عسکری  امداد تک اسرائیلی فوج کی  رسائی میں، فعال کردار ادا کر رہی ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "وان ڈر  لئین نے اسرائیل پر اقتصادی و عسکری پابندیاں  نہیں لگائیں اس کے برعکس متعدد بیانات میں اسرائیل کے ساتھ بے دھڑک سفارتی تعاون کا اظہار کیا ہے۔ ان کا فرض، امداد و تعاون کی شکل میں، اسرائیل کے سرزد  کردہ جرائم میں شامل ہونا  یا ان  جرائم میں سہولت پیدا کرنا نہیں بلکہ ان کا سدّباب کرنا تھا"۔

واضح رہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ وان ڈر لئین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لئین نے غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے چھٹے روز، بطور اظہارِ یکجہتی کے، اسرائیل کا دورہ کیا ۔ اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے نہ تو غزّہ کی انسانی صورتحال پر کوئی بات کی اور نہ ہی شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر پر حملے بند کرنے کی کوئی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں