اسرائیل رفح پر حملے فوری طور پر بند کر دے، صدرِ فرانس

رفح میں فلسطینی شہریوں کے لیے کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے، میکرون نے بین الاقوامی قانون کے احترام اور فوری جنگ بندی پر زور دیا

2144914
اسرائیل رفح پر حملے فوری طور پر بند کر دے، صدرِ فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے بند ہونے چاہئیں۔

میکرون نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا:کہ وہ رفح میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں پراسرائیل کی بمباری سے "نالاں" ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زیر بحث حملوں کو روکنا چاہیے اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ رفح میں فلسطینی شہریوں کے لیے کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے، میکرون نے بین الاقوامی قانون کے احترام اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے حملے روکنے کے فیصلے کے باوجود اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملہ کیا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے میں کم از کم 40 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں