ڈراونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کی ایران کو برآمدات پر پابندی

یوکرین کی جنگ میں روس سے تعاون  کرنے پر  ایران کے لیے ایک نیا "پابندیاں  فریم ورک" تشکیل دیا گیا ہے

2014416
ڈراونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات  کی ایران کو برآمدات پر پابندی

یورپی یونین نے ڈراونز کی تیاری میں استعمال ہو سکنے والے پرزہ جات کی ایران کو برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپی کونسل کے بیان کے مطابق، یوکرین کی جنگ میں روس سے تعاون  کرنے پر  ایران کے لیے ایک نیا "پابندیاں  فریم ورک" تشکیل دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں، یورپی یونین کے ممالک سے ایران کو ڈراونز  کی تیاری  میں استعمال ہونے والے ہر قسم کے پرزے اور مواد کی برآمدات  پر پابندی عائد کر دی گئی  ہے۔

اس  سے ایران کے ڈرون پروگرام  میں تعاون  یا اس میں حصہ لینے والوں کے لیے سفری پابندیوں اور اثاثوں کو منجمد کرنے سمیت پابندیوں کے اقدامات کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

یورپی یونین نے علاوہ ازیں 6 ایرانی شہریوں پر اس بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا کہ انہوں نے سابق پابندیوں کے دائرہ کار میں روس اور شام کی حکومتوں کو فوجی مدد فراہم کی تھی۔



متعللقہ خبریں