اٹلی میں شدید گرمی،17 شہروں کے لیے سرخ الرٹ جاری

اس ہفتے جزیرہ سارڈینیا میں درجہ حرارت 47 تا 48 ، سیسیلی میں 45 تا 46 ڈگری اور پگلیا کے علاقے میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے

2012815
اٹلی میں شدید گرمی،17 شہروں  کے لیے سرخ الرٹ جاری

 اٹلی میں  گرمی کی شدت کے باعث سرخ الرٹ کے حامل شہروں کی تعداد بڑھا دی گئی ۔

 امور صحت کا کہنا ہے کہ لو سے ممکنہ  متاثر ہونے والے شہروں کی تعداد  ایک سے بڑھا کر سترہ کر دی گئی ہے

 بتایا گیا ہے کہ   گرمی میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے آج بیس شہروں اور کل سے تیئس شہروں میں سرخ الرٹ جاری کیا جا رہا ہے، حکام نے لو کی وجہ سے  عوام کو متنبہ  کرتے ہوئے تلقین کی ہے کہ ہ صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجت تک باہر نہ نکلیں۔

اس ہفتے جزیرہ سارڈینیا میں درجہ حرارت 47 تا 48 ، سیسیلی میں 45 تا 46 ڈگری اور پگلیا کے علاقے میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 دارالحکومت روم میں گزشتہ روز چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ آج  43 ڈگری کے لگ بھگ ہوگا۔

 


ٹیگز: #لو , #گرمی , #اٹلی

متعللقہ خبریں