روس کے یوکرین پر فضائی حملے

کمانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے جنوبی علاقوں پر میزائل اور درانز سے  حملے کیے ہیں

2012893
روس کے یوکرین پر فضائی حملے

یوکرین کی سدرن آپریشنل کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے جنوب میں روسیوں کے میزائل اور ڈرانز  کے  حملے کی وجہ سے اوڈیسا کے علاقے میں بندرگاہ کو نقصان پہنچا ہے۔

کمانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ رات یوکرین کے جنوبی علاقوں پر میزائل اور درانز سے  حملے کیے ہیں۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ  بحیرہ اسود سے اوڈیسا پر 6 کلیبر میزائل داغے گئےجسے  یوکرین  کی  فضائی دفاعی افواج نے تباہ کر دیے۔ اوڈیسا کے علاقے میں ڈرانز تباہ کردیے گئے ہیں ۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دھماکے کی وجہ سے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے اور بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا اور میزائل لگنے کے نتیجے میں میزائل کے پرزے گرے، اور ایک زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔

یوکرین کی فضائیہ کی کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسیوں نے گزشتہ رات 6 کلیبر میزائلوں اور 36 ڈرانز  سے  یوکرین پر جنوب سے حملہ کیا اور ان تمام کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پر رات کے وقت کیے گئے 28 ڈرانز  حملوں کو روک دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ڈرانز  کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسدود دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے۔



متعللقہ خبریں