شاہ چارلس کا پہلا دورہ اسکاٹ لینڈ، احتجاجی مظاہروں کے ساتھ استقبال

تاج پوشی کے بعد پہلے دورہ اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کو احتجاجی مظاہروں کا سامنا، مظاہرین کا شاہی نظام قبول کرنے سے انکار

2007797
شاہ چارلس کا پہلا دورہ اسکاٹ لینڈ، احتجاجی مظاہروں کے ساتھ استقبال

برطانیہ کے  شاہ چارلس سوئم کے، تاج پوشی کے بعد، اسکاٹ لینڈ کے پہلے دورے کے موقع پر  شہنشاہیت مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ان کا خیر مقدم  کیا۔

ماہِ مئی میں تاج پوشی کے بعد اسکاٹ لینڈ کے اس پہلے دورے میں شاہ چارلس کو اسکاٹ لینڈ کے شاہی جواہرات پیش کئے گئے۔

اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ میں منعقدہ تقریب میں چارلس کو اسکاٹ لینڈ کا شاہی تاج اور اسکاٹ لینڈکلیسے اور عیسائیت  کا علامتی 'کرّہ ' پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے شاہ کو اسکاٹ لینڈ کا تاج  پیش کرنے کی روایت 1651 سے جاری ہے ۔ یہ تاج چارلس کے اسکاٹ لینڈ کا بھی شاہ ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں 1507 میں پوپ جولیئس کی شاہ جیمز چہارم کو تحفہ کی گئی تلوار اب ناقابل استعمال  ہونے کی وجہ سے شاہ چارلس سوئم کو نئی بنائی گئی " دی الزبتھ " نامی تلوار  بھی پیش کی گئی ہے۔

شاہ چارلس یہ تلوار وصول کرنے والے پہلے حکمدار بن گئے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریب کے لئے 22 ہزار اسٹرلن  خرچ کئے گئے ہیں۔

اس دوران شہنشاہیت مخالف 'ریپبلک'  گروپ نے تقریب کے علاقے میں چارلس کے دورہ ایڈن برگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ" شہنشاہیت عدم مساوات کو ہوا دے رہی ہے۔ ہمارا واحد مطالبہ ایک ایسا منتخب حکمران ہے جسے بوقت ضرورت تبدیل کیا جا سکے"۔



متعللقہ خبریں