یورپی یونین، بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے میں توسیع لازمی ہے

ہم ترکیہ اور اقوام متحدہ کی قیادت میں مذاکرات کو ایک ضرورت سمجھتے ہیں

2006938
یورپی یونین، بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے میں توسیع لازمی ہے

یورپی یونین نے یوکرین  کے اناج کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنے والے بحیرہ اسود  اقدام نامی  معاہدے  میں توسیع کی اپیل کی ہے۔

اناج  معاہدے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئےیورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر سٹینو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی حیثیت سے ان کی ترجیح یوکرینی اناج کو عالمی منڈی تک پہنچانا ہے۔

اسٹینو نے کہا کہ "ہم اس اقدام کے تمام فریقین  سے معاہدے میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ترکیہ اور اقوام متحدہ کی قیادت میں مذاکرات کو ایک ضرورت سمجھتے ہیں۔"  اور معاہدے میں توسیع کے لیے تمام حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں، اسٹینو نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین میں روس کی جنگی صلاحیتوں کو ممکنہ حد تک روکنے کو  جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا میں یہ الزام لگایا گیا  تھاکہ یورپی یونین معاہدے میں توسیع کے لیے روسی زرعی بینک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے رعایتیں دینے پر غور کر رہی ہے۔

خوراک کی عالمی قیمتوں پر یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدہ جس میں پہلے بھی کئی بار توسیع کی جا چکی ہے، 17 جولائی کو ختم ہو جائے گا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں معاہدے میں توسیع کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

 



متعللقہ خبریں