فن لینڈ: کاخوفکا کی تباہی انسانی تباہی ہے، روس کے 9 سفارت کار ملک بدر

کابینہ، ماسکو سفارت خانے کے ملازمین اور خفیہ خبر رسانی کے اہلکار 9 افراد کو ملک بدر کرنے پر متفق ہے: فن لینڈ

1996319
فن لینڈ: کاخوفکا کی تباہی انسانی تباہی ہے، روس کے 9 سفارت کار ملک بدر

فن لینڈ حکومت نے روس کے ہلسنکی سفارت خانے  کے اہلکار اور خفیہ خبر رسانی کے رکن 9 افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر ساولی نینیستو نے حالات حاضرہ پر غور کے لئے کابینہ کا اجلاس کیا  جس میں روس۔یوکرین جنگ اور یورپی سلامتی  کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق "اجلاس میں صدر اور کابینہ نے کاخوفکا بیراج کی تباہی کو انسانی و ماحولیاتی تباہی قرار دیا اور اس کی مذّمت کی ہے۔ کابینہ نے کہا ہے کہ بیراج کی تباہی سے ثابت ہوتا ہے کہ،  یوکرین کے شہریوں اور ماحول کو وسیع پیمانے پر متاثر کرنے والی ،جنگ ایک نیا رُخ اختیار کر گئی ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ " کابینہ نے فن لینڈ  میں ماسکو سفارت خانے کے ملازمین اور خفیہ خبر رسانی کے اہلکار 9 افراد کو ملک بدر کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ مذکورہ افراد کے اقدامات 'سفارتی تعلقات سے متعلقہ ویانا سمجھوتے' کی خلاف ورزی ہیں۔فن لینڈ وزارت خارجہ، روسی سفارت خانے کو ، موضوع سے متعلق  معلومات فراہم کرے گی"۔

فن لینڈ وزارت خارجہ نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے چارج ڈی افیئر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے مطلع کیا گیا ہے کہ روس کے ہلسنکی سفارت خانے کے اہلکار اور خفیہ خبر رسانی  کے ملازمین 9 افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں