فرانس: دو مسلح حملے، 5 افراد زخمی

دو شہروں میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، 3 کی حالت نازک

1986132
فرانس: دو مسلح حملے، 5 افراد زخمی

فرانس کے شہروں ولرپٹ اور اودان لے تش میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ  کے مطابق پہلے ولرپٹ میں ایک مسلح شخص نے پارک شدہ گاڑی میں موجود نوجوانوں پر فائرنگ کی۔

حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی  میں سوار ہو کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔

ولرپٹ سے تقریباً 3 کلو میٹر مسافت پر واقع شہر اودان لے تش میں بھی ایک مسلح شخص کی فائرنگ  سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق منشیات فروشوں سے ہے۔



متعللقہ خبریں