صدر ایردوان نے ترکیہ کے لیے غیر معمولی کارنامے سر انجام دیے ہیں، البانوی صدر

ترکیہ ایردوان کے ساتھ یا  ایردوان کے بغیر ترکیہ  یورپی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ملک ہے۔ یورپی یونین کو در حقیقت ترکیہ کو سنجیدہ لینا چاہیے

1980936
صدر ایردوان نے ترکیہ کے لیے غیر معمولی کارنامے سر انجام دیے ہیں، البانوی صدر

البانوی صدر ایدی راما نے  زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کے لیے غیر معمولی سطح کے کارنامے سر انجام دیے  ہیں۔

یونان میں منعقدہ ڈیلفی اکانومک فورم سے خطاب میں  راما نے ایردوان کی قیادت پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ " ترکیہ میں منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ہٹ کر  اور میں اس بحث میں نہیں پڑوں گا ، تا ہم میرے خیال میں  صدر  ایردوان نے اپنے وطن کے لیے غیر معمولی کام سر انجام دیے ہیں، جس نے ترکیہ کی ساکھ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔"

خاص طور پر یورپی یونین کے ترکیہ سے متعلق موقف پر بحث کرنے کی ضرورت کا دفاع کرنے والے راما نے کہا کہ " آپ کو ترکیہ کی رکنیت کےلیے اصلاحات کرنی ہوں گی" کہے جانے والے  دور میں  وقوع پذیر ہونے والی پیش رفت اس سے بالکل متضاد تھی؛ ترکیہ  پر بڑی  بے دردی  سے آپ نے دروازے بند کردیے۔  بعد ازاں سال 2016 میں فیتو  بغاوت اقدام ایک انتہائی نازک لمحہ تھا،  یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ لیکن ایک چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا،  یہ ایردوان کے ساتھ یا  ایردوان کے بغیر ترکیہ  یورپی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ملک ہے۔ یورپی یونین کو در حقیقت ترکیہ کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

البانوی صدر نے  یہ بھی بتایا کہ وہ صدر ایردوان کے قریبی دوست بھی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں