یوکرین، سلو یانسک میں روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک ہو گئی

ملبہ ہٹانے، تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں  مکمل ہو گئی ہیں،  اور مجموعی جانی نقصان  15 اور زخمیوں کی تعداد 24 ہے

1975943
یوکرین، سلو یانسک میں  روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک ہو گئی

یوکرین کے صوبے دونیتسک کے شہر سلویانسک میں روسی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپارٹمنٹ میں جانی نقصان 15 اور زخمیوں کی تعداد 24 ہو گئی۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبہ ہٹانے، تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں  مکمل ہو گئی ہیں،  اور مجموعی جانی نقصان  15 اور زخمیوں کی تعداد 24 ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کہ بمباری کے نتیجے میں جزوی طور پر تباہ ہو نے پارٹمنٹ سےایک  14 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد کو زندہ  بچا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اپریل کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر سلویانسک پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے بعد  حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی 6 منزلہ رہائش گاہ میں 9 افراد  کی ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں