کینیڈا: ہم، روس پر نئی پابندیاں لگائیں گے اور یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے

کینیڈا، 14 روسی باشندوں اور 34 روسی اداروں  پر پابندیاں لگائے گا اور یوکرین کو نئی عسکری امداد فراہم کرے گا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

1973510
کینیڈا: ہم، روس پر نئی پابندیاں لگائیں گے اور یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، 14 روسی باشندوں اور 34 روسی اداروں  پر پابندیاں لگائے گا اور یوکرین کو نئی عسکری امداد فراہم کرے گا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیحل نے ٹورنٹو میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، یوکرین پر قبضے کی وجہ سے، روس پر نئی پابندیاں لگائے گا اور یوکرین کو نئی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کو 21 ہزار محارب گنیں، 38 مشین گنیں اور 2 لاکھ 40 ہزار گولہ بارود فراہم کریں گے اور روسی کرائے کی فوجی کمپنی 'ویگنر ' سے منسلک افراد سمیت  کُل 14 روسی باشندوں اور 34 اداروں پر پابندیاں لگائیں گے۔

ٹروڈو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہم یوکرین کو مدد فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں روس پر عائد پابندیوں میں شگاف ڈالنے والے بیلا روس کے 9 مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا جنوری 2022 سے اب تک یوکرین کو  مالی، عسکری، انسانی اور دیگر شعبوں میں کُل 8 ارب کنیڈین ڈالر سے زائد امداد فراہم کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں