مالدووا میں بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتیں ،عوام سڑکوں پر آگئے

بتایا گیا ہے کہ  حکومت مخالفین گیس کی قیمتوں،بجلی کے بلوں  اور دیگر مصنوعات  کے نرخوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے تھے

1959004
مالدووا میں بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتیں ،عوام سڑکوں پر آگئے

مالدووا کے دارالحکومت کیشینف میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا ۔

 مالدوا  کی پارلیمان میں موجود  شور پارٹی کی جانب سے کیے گئے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پیدل مارچ کیا ۔

پولیس نے اس پیدل مارچ کو روکنے کےلیے مداخلت کی جس پر مد بھیڑ بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر شہروں سے کیشینف آنے والےمظاہرین کی بسوں  کو شہر کے داخلی دروازوں پر روک دیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  حکومت مخالفین گیس کی قیمتوں،بجلی کے بلوں  اور دیگر مصنوعات  کے نرخوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے تھے

مظاہرین  کا مطالبہ ہے کہ  حکومت  بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائے۔

متعللقہ خبریں