برسلز میٹرو میں الارم،تخریب کاری کی اطلاع

یورپی یونین کمیشن  نے برسلز میں آج میٹرو پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق  روسی زبان میں  ملنے والی ایک ای میل پر پولیس سے رابطہ کیا جس پر  تفتیش شروع کر دی گئی

1956834
برسلز میٹرو میں الارم،تخریب کاری کی اطلاع

 بیلجیئم  کے  صدر مقام برسلز میں روسی زبان میں ایک دھمکی آمیز  ای میل ملنے پر حکام چوکنا ہو گئے۔

 یورپی یونین کمیشن  نے برسلز میں آج میٹرو پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق  روسی زبان میں  ملنے والی ایک ای میل پر پولیس سے رابطہ کیا جس پر  تفتیش شروع کر دی گئی ۔

  بیلجیئن ریلوے پولیس نے  رات بھر میٹرو کی   تلاشی لی اور گشت کیا ۔

 ملک کے نامور اخبار لا سوئیر نے  لکھا ہے کہ اس ای میل کے تحت حملے کی منصوبہ ندی اسیر  اور روجئیر اسٹیشنوں کے درمیان کی گئی  تھی ۔

 ای میل میں لکھا ہوا تھا کہ  میں ایک روسی ہوں ،یورپی یونین کی جارحانہ پالیسیوں کے پیش نظر یورپی سر زمین  کر دہشتگرد حملے شروع کروں گا۔ 8 مارچ کو  برسلز  سے اس کی شروعات ہوگی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں