یوکرین کی یورپی یونین رکنیت سے یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا: صدر ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدواری کے بارے میں جائزہ  پیش کیا ہے

1952822
یوکرین کی یورپی یونین رکنیت سے یورپ کا عظیم منصوبہ  مکمل ہو جائے گا:  صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے یورپی یونین  میں شمولیت کے ساتھ ہی "پرامن، آزاد اور متحدہ  یورپ کا عظیم منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں، یورپی یونین کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدواری کے بارے میں جائزہ  پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین نے ایک سال قبل روس اور یوکرین جنگ کے پانچویں دن یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہماری درخواست پر غور شروع کردیا گیا ہے اور  اس سال الحاق کے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یوکرینی  رہنما نے کہا کہ پرامن، آزاد اور متحد یورپ کا عظیم منصوبہ یوکرین  کو  یورپی یونین کی رکنیت دینے سے   مکمل ہو جائے گا۔ ہم جدوجہد میں ایک ساتھ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم ہم ضرور فتح یاب ہوں گے ،  یورپ زندہ باد، آزادی زندہ باد۔



متعللقہ خبریں