اٹلی: جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک
خبر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں سوار 28 پاکستانی شہری بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں
1952054
اٹلی کے جنوبی ساحل پر کروتون شہر کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے حادثے میں اموات کی تعداد انسٹھ ہو گئی۔
خبر کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں بارہ بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں سوار اٹھائیس پاکستانی شہری بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطالوی حکام کے مطابق اکیاسی افراد حادثے میں زندہ بچ پائے ہیں، جس میں سے بیس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سواربیس سے تیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں، اندازے کے مطابق کشتی میں 150 سے 200 تارکین وطن سوار تھے۔
ترکیہ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں پاکستان، افغانستان، ایران سمیت دیگر ملکوں کے افراد سوار تھے۔