نیٹو رکن ممالک کی افواج کے سربراہوں کا اجلاس،موجودہ صورتحال پر غور

دو روز تک جاری اس اجلاس میں اتحاد کی  دفاعی استعداد اور امکانات میں اضافے کو تقویت دینے سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،نیٹو قوتوں کی تیاری، عسکری  سازو سامان  جیسے موضوعات پو غور ہوگا

1934611
نیٹو رکن ممالک کی افواج کے سربراہوں کا اجلاس،موجودہ صورتحال پر غور

نیٹو رکن ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس برسلز میں شروع ہو گیا ہے۔

نیٹو عسکری کمیٹی کے صدر جنرل راب بائیر کی زیر قیادت اس اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یشار گولیر کر رہے ہیں۔

دو روز تک جاری اس اجلاس میں اتحاد کی  دفاعی استعداد اور امکانات میں اضافے کو تقویت دینے سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،نیٹو قوتوں کی تیاری، عسکری  سازو سامان  جیسے موضوعات پو غور ہوگا۔

 دوسرے روز اجلاس میں نیٹو کے کوسوو امن مشن کی سلامتی سے متعلق صورتحال  اور نیتو کے عراقی مشن کے امور اور یوکرین کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اجلاس میں اس کے علاوہ ، مسلح افواج کے سربراہ گزشتہ سال چوبیس فروری  سے اب تک جاری  روس۔یوکرین جنگ کے نتیجے میں یوکرین کی اعانت کے بارے میں غور بھی کریں گے۔

اجلاس میں یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلری  زالوژنی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں نیٹو کے تیس رکن ممالک کی افواج کے سربراہوں سمیت خصوصی طور پر مدعو شدہ سویڈن اور فن لینڈ کی افواج کے سربراہ بھی  شرکت کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں