یوکرین اگلے سال بھی اپنی فوجی تیاریون کو جاری رکھے گا : صدر ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ قوم سے خطاب کیا جو انہوں نے  ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیااور اس میں انہوں نے  اپنے ملک میں روس کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے

1924468
یوکرین اگلے سال بھی اپنی فوجی تیاریون کو جاری رکھے گا : صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے  کہ روس اور یوکرائن کی جنگ جو 24 فروری کو شروع ہوئی تھی، جاری ہے، اور کہا کہ وہ اگلے سال  بھی  فوج کو تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ قوم سے خطاب کیا جو انہوں نے  ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیااور اس میں انہوں نے  اپنے ملک میں روس کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے  کہا  ہےکہ انہوں نے دفاعی اور سیکورٹی فورسز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور محاذ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے اگلے سال کے لیے فوج کی تیاریوں کے بارے میں بات  چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے سال کے لیے یوکرین کی دفاعی اور سیکورٹی فورسز کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں اور  آئندہ سال فیصلہ کن سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی فوج کو ہر موسم کے لیے تیار  رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ سردیوں میں کیا خطرات ہوتے ہیں، موسم بہار میں ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے، اور اس وجہ سے پورے دفاعی اور سلامتی کے شعبے کو کیا نتائج دکھانا چاہیے، ہم ان سب  باتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ان کا مقصد یوکرین کی تمام  سر زمین  کی  آزادی ہے، زیلنسکی نے کہا کہ وہ اس یقین کے ساتھ 2023 میں  قدم رکھ رہیں ہیں ۔



متعللقہ خبریں