بہموت شہر کا دفاع ہمارے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں روس اور یوکرین کے درمیان 10 ماہ کی جنگ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا ہے

1920513
بہموت شہر کا دفاع ہمارے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ  ڈونیٹسک کے علاقے میں ان کے ملک میں روس کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر  موجود   بہموت شہر کا دفاع، ان کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں روس اور یوکرین کے درمیان 10 ماہ کی جنگ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں  نے کل دفاعی افواج کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور اگلے محاذوں پر جہاں تنازعات جاری ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا، زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین پر روس کے شدید حملے جاری ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ  روسی فوج نے خاص طور پر ڈونیٹسک کے علاقے میں بہموت شہر پر قبضہ کرنے کے لیے پرتشدد حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "بہموت شہر کا دفاع ہمارے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے  اور یہ شہر  ہمارے کنٹرول میں ہے، لیکن حملہ آور اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اس کو تباہ کردیا جائے۔

زیلنسکی نے کہا کہ  وہ محاذ کے دوسرے مقامات پر روسی افواج کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھیرے دھیرے زاپوروزے علاقے، کھیرسن کے علاقے میں، عمومی طور پر جنوب میں حملہ آوروں کی صلاحیت کو کم کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ  انہوں نے روس اور بیلاروس کے ساتھ یوکرائن کی سرحدوں پر فوج کے عہدیداروں کے ساتھ سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، "ہم تمام ممکنہ دفاعی حالات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے یوکرین کی  جانب سے  موسم سرما کے دوران "امن کے لیے سربراہی اجلاس" پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لیے کام شروع کیا تھا  اپنے اتحادی ممالک  کے رہنماؤں کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں