کیف کے مختلف مقامات پر دھماکے
شہر کے تین محلوں میں دھماکے ہوئے ہیں ۔ جو کہ روسی حملوں کے جاری ہونے کا مظہر ہیں
1919905

یوکرینی دارالحکومت کیف کے بلدیہ میئر ویتالی کلیچکو کا کہنا ہےکہ شہر میں دھماکے ہوئے ہیں۔
کلیچکو نے سماجی رابطوں کے پیج پر شہر میں دھماکوں کے حوالے سے آگاہی کرائی۔
شہریوں کو پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلنے کا انتباہ دینے والے کلیچکو نے بتایا ہے کہ شہر کے تین محلوں میں دھماکے ہوئے ہیں ۔ جو کہ روسی حملوں کے جاری ہونے کا مظہر ہیں۔
کیف کے گورنر اولیکسی کولیبا نے بھی اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔