برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے مذمت: ایران کا فیصلہ ایک للکار ہے

ہم ایران کے، جوہری توانائی سے متعلقہ، انتہائی اقدامات پر موئثر ترین شکل میں غور کے معاملے میں اپنے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے: برطانیہ، فرانس اور جرمنی

1909899
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے مذمت: ایران کا فیصلہ ایک للکار ہے

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے، جوہری پروگرام کو وسیع کرنے کے، فیصلے کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں  ایران کی طرف سے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لئے اٹھائے گئے  اور  بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی UAEA کے بھی تصدیق کردہ حالیہ اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ، فردو اور نطنز تنصیبات کی پیداواری صلاحیت کو مشترکہ جامع عملی پلان JCPOA کی حدود سے بہت آگے بڑھا کر اور افزودہ یورینیئم کی پیداوار میں تیزی لا کر، پلان کے مندرجات  ختم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو پہلو خاص طور پر اندیشوں کا سبب بن رہا ہے وہ ایران کا، فردو جوہری تنصیب کے زیرِ زمین  حصے میں " انتہائی افزودہ یورینیئم "کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا، فیصلہ ہے۔

بیان میں ایران کے اس اقدام کو ، جوہری اسلحے کے عالمی پھیلاو کے سدّباب سسٹم کے لئے، ایک للکار قرار دیا گیا اور کہا گیا  ہے کہ جوہری اسلحے کے پھیلاو کے حوالے سے انتہائی خطرات کے حامل اس اقدام کی کوئی مستند سِول توجیہہ موجود نہیں ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 5 ماہ قبل ایران نے مشترکہ جامع عملی پلان JCPOA سے متعلقہ شفافیت پر مبنی تمام  تدابیر کا اطلاق بند کر دیا  تھااور اس کے بعد ایران کے مذکورہ تازہ اقدامات نہایت تشویشناک ہیں۔ ہم ایران کے، جوہری توانائی سے متعلقہ، انتہائی اقدامات پر موئثر ترین شکل میں غور کے معاملے میں اپنے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں