میری حکومت، ترکیہ کے ساتھ طے شدہ، میمورینڈم پر پورا اترے گی: وزیر اعظم کرسٹیانسن

سویڈن کی نیٹو رکنیت اور ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ میں یرغمال  بننے سے روکنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہو گا: صدر ایردوان

1898254
میری حکومت، ترکیہ کے ساتھ طے شدہ، میمورینڈم پر پورا اترے گی: وزیر اعظم کرسٹیانسن

سویڈن کے وزیر اعظم اُلف کرسٹیانسن نے کہا ہے کہ ہم، نیٹو رکنیت کے لئے ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان طے شدہ سہ فریقی میمورینڈم کی شرائط کو پورا کریں گے۔

اُلف کرسٹیانسن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ تعمیری  ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ میں زمانہ قریب میں دورہ انقرہ کا بے صبری سے منتظر ہوں۔ میری حکومت نیٹو رکنیت کے لئے ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان طے کئے گئے سہ فریقی میمورینڈم پر عمل کرے گی۔

ترکیہ صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹیانسن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں ترکیہ۔سویڈن تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

بیان کے مطابق صدر ایردوان نے وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر سویڈن کے نئےوزیر اعظم کرسٹیانسن کو مبارکباد پیش کی اور انہیں دورہ انقرہ کی دعوت دی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سویڈن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں ترقی دینے کے لئے تیار ہیں اور  سہ فریقی میمورینڈم آئندہ مراحل میں ہماری رہنمائی کرے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا ہے کہ سویڈن کی نیٹو رکنیت اور ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ میں یرغمال  بننے سے روکنا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہو گا۔



متعللقہ خبریں