ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں: صدر ماکرون

ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں، یورپ میں جنگ واپس لوٹ آئی ہے اور اس کے اثرات توانائی اور اشیائے سرف کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں: صدر امانوئیل ماکرون

1898340
ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں: صدر ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ اس وقت "ہم بحرانوں سے گزر رہے ہیں"۔ یورپ میں جنگ واپس لوٹ آئی ہے اور اس کے اثرات توانائی اور اشیائے سرف کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

امانوئیل ماکرون نے 'فرانس2' چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت ہمیں افراطِ زر کا سامنا ہے اور یہ افراطِ زر ہمارے بیرونی انحصار کا نتیجہ ہے۔ فرانس میں افراطِ زر کی شرح تقریباً 6،5 فیصد اور یورو زون میں تقریباً10 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2023 کی پہلی تہائی تک رہائشی مکانات کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 15 فیصد اضافہ ہو گا اور بلند ترین قیمت کا یہ اطلاق چھوٹے پیمانے کی کمپنیوں کا بھی احاطہ کرے گا۔

ماکرون نے، توانائی نرخوں کے مقابل اقتصادیات کو مہمیز دینے والے سرمایہ کاروں اور بڑی فرموں کے لئے، متوقع اقدامات پر بات کی اور کہا ہے کہ کمپنیوں کے لئے گیس اور بجلی  کے بھاری بِلوں کی ادائیگیوں کے لئے ہم  ایک لائحہ عمل نافذ کریں گے۔

صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ 2023 کے موسمِ گرما سے ہر سال ریٹائرمنٹ کی عمر کا 4 ماہ آگے ہو نا اور  2031 تک 65 سال تک پہنچنا ضروری ہے۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ اصلاحات کی ضرورت کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ان کی حکومت ان اصلاحات کے بارے میں قانونی بِل 2023 کے آغاز میں متعارف کروائے گی۔



متعللقہ خبریں