جرمنی میں توانائی کے بحران سے لوگوں کے بے گھر ہونے کا خظرہ پیدا ہو گیا ہے، جرمن صدر

مکانات  کی تلاش کرنے  والے  افراد  کو مناسب داموں   مکان   ڈھونڈنے  میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

1878654
جرمنی میں توانائی کے بحران سے لوگوں کے بے گھر ہونے کا خظرہ پیدا ہو گیا ہے، جرمن صدر

جرمن صدر فرینک والٹر  اشٹائن مائر  کا کہنا ہے کہ بڑھنے والے توانائی  کے نرخوں   کی بنا پر  غریب   لوگ اپنے گھروں سے محروم ہونے کے خطرات سے دو چار ہیں۔

والٹر شٹائن مائر نے "بے گھروں" کے یوم  کے موقع پر اپنے  خطاب میں کہا کہ  آسمان سے باتیں کرنے والی قیمتوں  کی بنا پر کرائے  اور خدمات کے معاوضے کو ادا نہ کر سکنے والے شہری، بالخصوص کنبے  سر چھپانے کے  ٹھکانوں  کو کھونے   کے خطرے سے دو چار ہیں۔ علاوہ ازیں  مکانات  کی تلاش کرنے  والے  افراد  کو مناسب داموں   مکان   ڈھونڈنے  میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اندازے کے مطابق جرمنی میں  3 لاکھ سے زائد افراد کے بے  گھر ہونے پر زور دینے والے اشٹائن مائر  کا کہنا ہے کہ  تقریباً  ایک لاکھ 80 ہزار افراد   بے گھروں کے لیے وقف کردہ  پناہ  گاہوں میں  رات بسر کرتے ہیں اور  45 ہزار کے قریب  مسلسل گلی کوچوں میں ہی رہتے ہیں۔

آئندہ کے مہینوں میں  اس  تعدا کے د مزید بڑھنے کا خطرہ ہونے  پر زور دینے والے  جرمن صدر کا کہنا تھا کہ:"جنگوں اور بحرانوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں زیادہ لوگوں کو خزاں اور سردیوں میں پناہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

جن لوگوں کو مکانات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے ادائیگیوںمیں دشواری کا سامنا ہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کرنے چاہئیں کہ وہ اپنے گھروں سے محروم نہ ہوں اور سڑکوں پر نہ رہیں۔

 



متعللقہ خبریں