سوٹزرلینڈ نے بچت مہم شروع کروا دی، قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کا ہدف

اکتوبر 2022 سے مارچ 2023 کے درمیان ملک بھر میں قدرتی گیس کی طلب  اور سرف میں کمی کے لئے رضاکارانہ بنیادوں پر بچت مہم شروع کروا دی گئی ہے: سوٹزرلینڈ

1872689
سوٹزرلینڈ نے بچت مہم شروع کروا دی، قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کا ہدف

سوٹزرلینڈ حکومت توانائی بحران کے احتمالی منفی اثرات کے سدّباب کے لئے موسمِ سرما میں قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کا ہدف رکھتی ہے۔

حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر 2022 سے مارچ 2023 کے درمیان ملک بھر میں قدرتی گیس کی طلب  اور سرف میں کمی کے لئے رضاکارانہ بنیادوں پر بچت مہم شروع کروا دی گئی ہے۔ اس دائرہ کار میں اگلے سال کے موسم سرما کے اختتام تک قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد بچت  کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچت مہم کی تفصیلات ماہِ ستمبر میں جاری کی جائیں گی۔

دوسری طرف موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ کے احتمال نے ملک بھر میں برقی جنریٹروں کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں