روسی صدر نے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

روسی صدر ولقا دیمیر پوٹن کی ہدایت پر مشرقی یوکرین کے شہروں میلیتوپول،خیرسون اور زاپوریا کی یوکرینی سول آبادی کو روسی پاسپورٹس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے

1841746
روسی صدر نے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

 روسی صدر ولقا دیمیر پوٹن کی ہدایت پر مشرقی یوکرین کے شہروں میلیتوپول،خیرسون اور زاپوریا کی یوکرینی سول آبادی کو روسی پاسپورٹس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

 پوٹن نے اس حوالے سے 25 مئی کو  خیرسون اور زاپوریا شہروں کے مکینوں کو روسی پاسپورٹس  کے حصول میں آسانی کےلیے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اس حکم نامے کے تحت  ان مقبوضہ علاقوں  کے شہریوں کو  روسی شہریت دینے  کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زاپوریا  سے متصل میلیتوپول شہر میں عوام کو گزشتہ روزش پاسپورٹس  دیئے گئے جبکہ  شہر میں موجود روسی فوجی انتظامیہ کے لیڈر ولادیمیر روگوف نے  بتایا کہ 6 جون سے اب تک  70 ہزار سے زائد شہریوں کو  روسی پاسپورٹس دیئے گئے ہیں۔

خیرسون شہر کے  روسی انتظامی لیڈر ولادیمیر سالدو  نے بھی کہا ہے کہ  عوام روسی شہریت حاصل کرنے کےلیےکافی پر جوش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں