برطانیہ یوکرین کو جدید قسم کے راکٹ لانچرز دینے پر آمادہ

لندن میں وزارت دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ M-270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے

1838199
برطانیہ  یوکرین کو جدید قسم کے راکٹ لانچرز دینے پر آمادہ

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے انتباہ کے باوجود، برطانیہ بھی یوکرین کو  جدید قسم کے راکٹ لانچرز فراہم کرے گا۔

لندن میں وزارت دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ M-270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔

واضح رہے کہ ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔

یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے  ۔

برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینا چاہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں