روس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ،24 گھنٹوں میں 150 فوجی ہلاک

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ   روسی فوج کو حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 فوجیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے

1824106
روس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا ،24 گھنٹوں میں 150 فوجی ہلاک

یوکرینی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ  روسی فوج کے اب تک 25650 فوجی  مارے گئ جبکہ  199 طیارے،158 ہیلی کاپٹر اور 1145 ٹینک تباہ کیے گئے ہیں۔

 یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ   روسی فوج کو حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 فوجیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہےکہ روسی فوج کے 25650 فوجی ہلاک ہو ئے جبکہ اس کو 199 طیارے،158 ہیلی کاپٹر،1145 ٹینک ،2764 بکتر بند گاڑیوں/513 توپیں۔185 راکٹ شکن   اور 87 دفاعی نظاموں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  روسی فوج  کی 1970 گاڑیاں،12 عدد چھوٹےبحری جہاز اور کم رفتار کشتیاں اور377 ڈرونز  تباہ کیے گئے  جبکہ  روس کے داغے گئے94 میزائلوں کو بھی یوکرینی فضائی نظام نے  تباہ کر دیا ہے ۔

اس سے قبل 25 مارچ کو ایک روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ  یوکرین میں ہمارے 1351 فوجی مارے گئے  تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں