مشرقی یوکرین میں جاری لڑائی میں شدت
یوکرین کے مشرقی حصے میں روسی حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اہم یوکرینی بندرگاہی شہر اوڈیسا پر قبضے کے لیے روسی فورسز بڑے حملے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب ماریوپول شہر سے مزید شہریوں کے انخلا کی توقع کی جا رہی ہے
1821691
مشرقی یوکرین میں جاری لڑائی میں شدت
یوکرین کے مشرقی حصے میں روسی حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اہم یوکرینی بندرگاہی شہر اوڈیسا پر قبضے کے لیے روسی فورسز بڑے حملے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب ماریوپول شہر سے مزید شہریوں کے انخلا کی توقع کی جا رہی ہے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو حکومت یوکرین کے مشرقی حصے کو باقی ماندہ ملک سے علیحدہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یوکرینی دارالحکومت کییف پر قبضے میں ناکامی کے بعد سے روس نے یوکرین کے مشرقی حصے پر اپنی عسکری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس مکمل جنگ اور تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔