انتونیو گوٹیرس کیف میں،صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس  روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد اب یوکرینی دارالحکومت کییف پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے

1820004
انتونیو گوٹیرس کیف میں،صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس  روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد اب یوکرینی دارالحکومت کییف پہنچ گئے ہیں۔

گوٹیرش یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے پہنچے ہیں۔

یہ ملاقات دارالحکومت سے باہر کسی نامعلوم مقام پر ہو رہی ہے۔

دو روز قبل گوٹیرس کی روسی صدر سے ملاقات میں ماریوپول کے ایک اسٹیل پلانٹ میں پھنسے لوگوں کے بحفاظت انخلاء پر اتفاق ہوا تھا۔ روسی فوج کے گھیرے میں آئے ہوئے اور تباہ شدہ آزوفسٹال اسٹیل پلانٹ کے نیچے بنکرز میں اندازوں کے مطابق ایک ہزار عام شہری اور دو ہزار یوکرینی فوجی پھنسے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں