یوکرینی سرحد کے قریب روسی شہرمیں دھماکے

رشین ٹودے ٹی وی کے مطابق،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بریانسک کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے بعد  آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں

1817506
یوکرینی سرحد کے قریب روسی شہرمیں دھماکے

یوکرینی سرحد کے قریب واقع روسی شہر بریانسک میں خام تیل کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔

رشین ٹودے ٹی وی کے مطابق،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بریانسک کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے بعد  آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کی ۱۲۰ ویں کمان گاہ  کےتوپ خانے میں آگ  لگ گئی جو کہ قریب واقع تیل کے گودام تک پہنچ گئی جس پر قریبی مکینوں کا انخلا ممکن بنایا گیا ۔

حکام  آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش میں ہیں۔

بریانسک شہر یوکرینی سرحد سے 154 کلومیٹر دور ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں