روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی میں صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی کردار ہے، وزیر اعظم ہالینڈ

ماسکو اور کیف کے درمیان ثالثی کرنے میں ترک صدر کا خاص کردار ہے

1816825
روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی میں صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی کردار ہے، وزیر اعظم ہالینڈ

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روتے نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی میں صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی کردار ہے۔

روتے نے کل کابینہ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا، "ماسکو اور کیف کے درمیان ثالثی کرنے میں ترک صدر کا خاص کردار ہے۔ وہ ان چند غیر مغربی اتحادوں میں سے ایک ہیں جو اس طرح کے کاموں  میں بڑھ چڑھ کر رہتے ہیں ۔ دوسرے اسرائیل سے نفتالی بینیٹ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ ہندوستان سے جو چیز ترکی کو خاص بناتی ہے یہ اس کی دوسروں کے برعکس  روسی جارحیت کی صحیح معنوں میں مذمت ہے۔

روتے نے  کل  صدر ایردوان سے ٹیلی فونک بات چیت کے بعد  سماجی رابطوں کے پیج پر  لکھا کہ "میں نے صدر ایردوان سے یوکرین میں تازہ ترین پیش رفت اور یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کے لیے ترکی کے عزم کے بارے میں بات کی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ  نیدرلینڈ یوکرین سے اپنے تعاون  کو مزید بڑھانے  کے لیے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں