جرمن وزیر صحت کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کوبلنز دفتراستغاثہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوملزمان نے دوسروں کے ساتھ مل کر وفاقی وزیرصحت پر حملے کی سازش تیار کی تھی

1812494
جرمن وزیر صحت کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جرمنی میں پولیس نے چارجرمن شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ان پر شُبہ ہے کہ انھوں نے جرمن وزیرصحت کارل لوٹرباخ کو اغوا کرنے اور بجلی کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ ملک بھر میں برقی رو کی ترسیل منقطع کی جا سکے۔

کوبلنز دفتراستغاثہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوملزمان نے دوسروں کے ساتھ مل کر وفاقی وزیرصحت پر حملے کی سازش تیار کی تھی۔

اس سے قبل استغاثہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک چیٹ گروپ  محب وطن  جرمن اتحاد کے پیچھے کارفرما گروپ کا مقصد خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کرنا اور بالآخر جرمنی میں جمہوری نظام کا تختہ الٹنا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حکام نے  گزشتہ روز متعدد جرمن ریاستوں میں 20 املاک کی تلاشی لی ہے اورمشتبہ افراد کے قبضے سے بندوقوں سمیت اسلحہ ضبط کیا ہےان میں گولہ بارود اور ایک کلاشنکوف بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ یورو اورغیر ملکی کرنسی میں نقدی کے ساتھ ساتھ سونے کی اینٹیں اور چاندی کے سکے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ گروپ نے دیگرمعروف عوامی شخصیات کو اغوا کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس کا ہدف اور کون سی شخصیات تھیں۔

استغاثہ نے ایک جج سے کہا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے چار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

اس گروہ میں شامل پانچواں مشتبہ شخص ابھی تک مفرور ہے۔



متعللقہ خبریں