یوکرین:میکولائیف شہر پر روسی فوج کے حملے،متعدد افراد ہلاک

میکولائیف کے میئر ویتالی کم نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ  روسی فوج نے میکولائیف میں واقع سرکاری عمارتوں پر حملے کیے جن میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

1804793
یوکرین:میکولائیف شہر پر  روسی فوج کے حملے،متعدد افراد ہلاک

یوکرین اور روس کے درمیان  جاری جنگ کے دوران  انسانی جانوں کا ضیاں بڑھتا جا رہا ہے۔

میکولائیف کے میئر  ویتالی کم نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ  روسی فوج نے میکولائیف میں واقع سرکاری عمارتوں پر حملے کیے ہیں۔

 یوکرینی سروس برائے ہنگامی حالات کے مطابق  تازہ حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 دونیسک میں بھِی روسی نواز علیحدگی پسندوں کے نام نہاد عہدے داروں نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت ایک کثیر المنزلہ عمارت پر  یوکرینی فوج نے راکٹ حملہ کیا۔

اس حملے میں  عمارت میں مقیم دو  افراد ہلاک ہو گئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں