اٹلی: ہم ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں

ہم روس۔یوکرین جنگ میں ترکی کی ثالثانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں: وزیر خارجہ لیوجی ڈی مےیو

1799671
اٹلی: ہم ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں

اٹلی کے وزیر خارجہ لیوجی ڈی مےیو نے کہا ہے کہ ہم روس۔یوکرین جنگ میں ترکی کی ثالثانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ڈی مےیو نے یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر اطالوی ذرائع ابلاغ کے لئے روس۔یوکرین جنگ سے متعلق پیش رفتوں سمیت ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین سے ملنے والے مناظر نے ہمیں امن کے لئے کوششوں کی طرف مائل کیا ہے۔ ایک گھنٹہ قبل میں نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کی۔ ہم نے مذاکرات کی صورتحال پر بات چیت کی۔ بحیثیت اٹلی ہم ترکی کی طرف سے شروع کروائے گئے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں"۔

وزیر خارجہ ڈے میو نے کہا ہے کہ "ترکی، محض نیٹو اتحادی ہی نہیں ہے بلکہ اس وقت فریقین کو امن سمجھوتے کی طرف مائل کرنے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی، ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت ہم سب کی کوششوں کا منشاء ترکی کے ساتھ تعاون ہے"۔ 



متعللقہ خبریں