روس بلا تاخیر مذاکراتی میز پر آئے: یوکرینی صدر

صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس وقت آپ سب مجھے سنیں، خاص طور پر ماسکو کے لوگ، ملاقات کا وقت آ گیا ہے، بات چيت کرنے کا وقت آن پہنچا ہے

1798546
روس بلا تاخیر مذاکراتی میز پر آئے: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس فوری طور پر تازہ مذاکرات شروع کرے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ تاخیر کے بغیر  نیا مذاکراتی عمل شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے، جس سے روس اپنی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔

انہوں نےروسی جارحیت کی وجہ سے یوکرین میں ہونے والی تباہی کو قابل افسوس قرار دیا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ماسکو حکومت یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت کو تسلیم کر لے۔

صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس وقت آپ سب مجھے سنیں، خاص طور پر ماسکو کے لوگ، ملاقات کا وقت آ گیا ہے، بات چيت کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

یوکرین کی علاقائی سالمیت اور انصاف کو بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا توروس کا نقصان اتنا زیادہ ہو گا کہ اس نقصان کو پورا کرنے میں آپ کو کئی نسلیں لگ جائیں گی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکراتی عمل جاری ہے تاہم جنگ بندی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔



متعللقہ خبریں