روس کے ساتھ مذاکراتی سلسلہ جاری رکھا ہواہے:یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک کا وفد روس کے ساتھ سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے

1794885
روس کے ساتھ مذاکراتی سلسلہ جاری رکھا ہواہے:یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک کا وفد روس کے ساتھ سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے۔

گزشت نصف شب کے بعد جاری ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وفود کے نمائندے ویڈیو کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کے وفد کا واضح مشن تھا کہ وہ صدور کی ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرے۔

یوکرینی صدر نے ایک بار پھر نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک پر نو فلائی زون نافذ کرے ایسا کرنے سے انکار اتحادی ممالک پر روسی حملے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہماری فضا کو بند نہیں کرتے ہیں تو یہ صرف وقت کی بات ہوگی اس سے پہلے کہ روسی میزائل آپ کی سرزمین پر نیٹو کی سرزمین پر گریں۔

خیال رہے کہ پولینڈ کی سرحد کے قریب یوکرین کے شہر لویو میں ایک فوجی اڈے پر حملے میں 35 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولینڈ نیٹو کا رکن ہے اور یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ اگر اس کے مغربی اتحادیوں نے یوکرین کو نو فلائی زون نہ قرار دیا تو روس نیٹو کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں