روس نے پولش سرحد کے قریب یوکرینی اڈوں پر حملہ کر دیا

روس نے مغربی يوکرين ميں پولينڈ کے سرحد کے پاس واقع يافوريف کے فوجی اڈے پر آج صبح فضائی حملے کيے ہیں

1794516
روس نے پولش سرحد کے قریب یوکرینی اڈوں پر حملہ کر دیا

روس نے مغربی يوکرين ميں پولينڈ کے سرحد کے پاس واقع يافوريف کے فوجی اڈے پر آج صبح فضائی حملے کيے ہیں۔

خبر کے مطابق، عسکری اڈے پر کُل آٹھ ميزائل  داغے گئے فی الحال، اس حملے ميں جانی و مالی نقصان کی تفصيلات واضح نہيں ہیں۔

يافوريف پو لینڈ کی سرحد سے صرف پچيس کلوميٹر کے فاصلے پر ہے اور يہ وہی فوجی اڈا ہے، جہاں يوکرينی فوج نيٹو کے ہمراہ مشترکہ جنگی مشقيں کرتی رہی ہے۔

اب تک اکثريتی روسی حملے يوکرين کے وسط اور مشرق کی جانب کيے جاتے رہے ہيں اور يہ پہلا روسی حملہ ہے، جو يوکرين ميں مغربی سرحد اور يورپی يونين کے رکن ملک پولينڈ کے پاس کيا گيا۔

ابھی تک يورپی يونين اور پولينڈ کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔



متعللقہ خبریں