نیٹو: روس جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے

جنگ روکیں، فوجیں پیچھے ہٹائیں اور ڈپلومیسی کی طرف رجوع کریں۔ ہم یوکرین میں شہریوں پر حملے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور یہ ایک جنگی جُرم ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

1792937
نیٹو: روس جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرین میں شہریوں پر حملے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور یہ ایک جنگی جُرم ہے"۔

اوٹاوا سلامتی و دفاعی کانفرنس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے روس کو یورپ میں امن میں رکاوٹ کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کی یوکرین کے خلاف جنگ، بین الاقوامی قانون، امن اور سلامتی کے ضامن، بین الاقوامی نضم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے پوتن سے اپیل کی ہے کہ "جنگ روکیں، فوجیں پیچھے ہٹائیں اور ڈپلومیسی کی طرف رجوع کریں۔ ہم یوکرین میں شہریوں پر حملے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور یہ ایک جنگی جُرم ہے"۔

پوتن کی طرف سے جوہری اسلحے کے استعمال کی دھمکی کو "لاپرواہ اور خطرناک" روّیہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک روس، چین اور شمالی کوریا کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے نیٹو کے پاس بھی جوہری مزاحمت موجود رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں