لاکھوں  یوکیرینی شہری اندرون اور بیرون ملک فرار  ہونے کی کوشش میں ہیں

ہم شہریوں پر موجودہ حالات کے انسانی اثرات کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں، اقوام متحدہ

1785906
لاکھوں  یوکیرینی شہری اندرون اور بیرون ملک فرار  ہونے کی کوشش میں ہیں

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ روسی حملے  کے باعث لاکھوں  یوکیرینی شہری   اندرون ملک اور بیرون ملک فرار  ہونے کی کوشش میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے ذمہ دار  سیکرٹری جنرل کے نائب مارٹن گرفتھس  نے  نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں  منعقدہ پریس کانفرس  میں  بتایا کہ اسوقت آپ سے بات کرنے کے دوران بھی لاکھوں انسانوں کے    ملک سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم پورے یوکرین میں شہری مراکز پر بمباری کی رپورٹوں کا مشاہدہ کر رہے  ہیں۔ لیکن ہلاکتوں اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ میں شہریوں پر موجودہ حالات کے انسانی اثرات کے بارے میں انتہائی فکر مند ہوں۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے عملے کو یوکرین منتقل کرنے کے عمل میں ہیں، گریفتھس نے کہا،"اس وقت ہمارا اپنے اہلکاروں کو یوکرین سے باہر منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم اس ملک کو نہیں چھوڑیں گے اور ہم یوکرین  بھر میں انسانوں کی  مدد کریں گے۔"

گریفتھس نے یہ بھی کہا کہ پناہ کی تلاش میں خواتین، بچوں اور مردوں کے حوالے سے  پریشان کن رپورٹیں سامنے آئی ہیں ، یوکرین کے تنازعات سے متاثرہ تمام تر علاقوں میں محفوظ، بلا روک ٹوک اور پائیدار انسانی رسائی کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں