فرانس: صدر ماکرون روس اور یوکرائن کا دورہ کریں گے

ماکرون 7 فروری کو ماسکو میں صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ اور 8 فروری کو کیف میں صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے

1773681
فرانس: صدر ماکرون روس اور یوکرائن کا دورہ کریں گے

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون روس اور یوکرائن کا دورہ کریں گے۔

ایلیزے پیلس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماکرون 7 فروری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ اور 8 فروری کو یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ان دوروں کا فیصلہ کل شام ماکرون کی پوتن اور زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقاتوں کے بعد کیا گیا ہے۔

 ماکرون نے کل یوکرائن کے موضوع پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن، یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مچل اور جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی کے وزرائے اعظم کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔

روزنامہ لے موند کے مطابق ماکرون، روس اور یوکرائن کے دوروں سے واپسی پر، جرمن چانسلر اولاف شولز اور پولینڈ کے صدر آندریژ دودا کے ساتھ ملاقات کے  لئے برلن کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماکرون نے 2 فروری کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یوکرائن کے معاملے میں، منسک سمجھوتوں کی بنیاد پر، سیاسی حل ہماری اوّلین ترجیح ہے۔



متعللقہ خبریں