فرانس: پولیس نے نقل مکانوں کو خیموں سے نکال کر در بدر کر دیا

فرانس میں پولیس نے غیر قانونی مہاجرین کو خیمے سے نکال کر علاقے سے بے دخل کر دیا

1756390
فرانس: پولیس نے نقل مکانوں کو خیموں سے نکال کر در بدر کر دیا

فرانس کے شہر کلائس میں پولیس نے غیر قانونی مہاجرین کو خیمے سے نکال کر علاقے سے بے دخل کر دیا۔

کل پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو ہیومن رائٹس آبزرورز کے ٹویٹر پیج سے شئیر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں پولیس، کلائس میں خیمہ لگانے والے نقل مکانوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے، آنسو گیس کا استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

پولیس نے غیر قانونی نقل مکانوں کے تقریباً 30 خیموں اور 5 ترپالوں کو قبضے میں لے لیا۔

ویڈیو میں بعض پولیس اہلکاروں کا نقل مکانوں کے قیام کی جگہ میں جوتوں پر غلاف چڑھا کر داخل ہونا بھی مرکز توجہ بنا ہے۔

پولیس نے ویڈیو بناتے ہیومن رائٹس آبزرورز کی بھی پٹائی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس اور شہر کے دیگر حکام کی طرف سے، انگلینڈ جانے کے لئے کلائس میں جمع، نقل مکانوں کے خیموں کو چاقو سے کاٹے جانے کے ویڈیو مناظر سوشل میڈیا پر آ گئے تھے۔

انسانی حقوق کے ایکٹیوسٹوں کی طرف سے ان مناظر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں