وزیر اعظم جانسن کی وزیر اعظم خان اور صدر بائڈن سے ٹیلی فونک ملاقات

افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل یک طرفہ شکل میں نہیں بلکہ بین الاقوامی بنیادوں پر ہونا چاہیے: وزیر اعظم بوریس جانسن

1693100
وزیر اعظم جانسن کی وزیر اعظم خان اور صدر بائڈن سے ٹیلی فونک ملاقات

برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل ممالک کے ذاتی فیصلوں کے ساتھ نہیں بین الاقوامی بنیادوں پر عمل میں آئے گا۔

وزارت اعظمیٰ آفس 10 سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق جانسن نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال پر مذاکرات کئے۔

برطانوی وزیر اعظم نے، افغانستان میں اور علاقے میں انسانی فلاکت کے سدباب کے لئے، اپنے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل یک طرفہ شکل میں نہیں بلکہ بین الاقوامی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ طالبان حکومت کی آئینی حیثیت کا انحصاراس کی، انسانی حقوق اور  مشمولیت کے معاملے میں، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیاروں کے ساتھ وابستگی  پر ہو گا۔

دوسری طرف افغانستان کی حالیہ صورتحال کے جائزے کے لئے، وزیر اعظم بوریس جانسن کا امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ بھی آئندہ ہفتے آن لائن جی 7 سربراہی اجلاس  کے انعقاد کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  بائڈن اور جانسن کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دونوں سربراہان نے افغانستان میں موجود امریکی، برطانوی اور دیگر ممالک کے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے معاملے پر غور کیا اور اس مرحلے کے دوران قریبی ربط و ضبط  کے پہلو پر اتفاق کیا ہے۔

بائڈن اور جانسن نے، افغانستان کے لئے اگلی اسٹریٹجی کے تعین کے لئے، آئندہ ہفتے آن لائن جی 7 سربراہی اجلاس کے انعقاد پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 بروز اتوار، صدر اشرف غنی اور حکومتی فورسز کے دارالحکومت سے نکلنے کے بعد، بغیر کسی جھڑپ کے کابل کو بھی کنٹرول میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں