بلغاریہ کے انتخابات،عوام پسند پارٹی آگے

جائزوں کے مطابق، سابق اینٹر ٹینر سلاوی ٹریفونوف کی عوامیت پسند پارٹی ITN کو بوریسوف کی GERB پارٹی پر معمولی برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

1673801
بلغاریہ کے انتخابات،عوام پسند پارٹی آگے

بلغاریہ میں  سو دن کے اندر اندر دوسری بار ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم بوئیکو بوریسوف کے سیاسی مخالفین حکومت سازی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

 جائزوں کے مطابق، سابق اینٹر ٹینر سلاوی ٹریفونوف کی عوامیت پسند پارٹی ITN کو بوریسوف کی GERB پارٹی پر معمولی برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

ان انتخابات کے سرکاری حتمی نتائج آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔

ان کا  انغقاد 4 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کے مابین کسی اتحاد پر رضا مندی نہ ہونے کے سبب ناگزیر ہو گیا تھا۔

متعللقہ خبریں