روسی طیارہ حادثے کا شکار کوئی بھی مسافر نہ بچ سکا

طیارے پر 22 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے

1670891
روسی طیارہ حادثے کا شکار کوئی بھی مسافر نہ بچ سکا

بتایا گیا ہے  کہ روسی علاقے  کامچاتکا   میں گرنے والے طیارے پر سوار  28 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں  بچ سکا۔

روسی ہنگامی حالات  کی  وزارت کی اطلاعات کے مطابق  حادثے کا شکار اے این۔26 قسم کے مسافر بردار طیارے کے بد قسمت مسافر اور عملے کے افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

طاس نیوز ایجنسی کے مطابق  طیارے پر 22 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے ،  پلانا گاؤں  سے 4 کلو میٹر کی دوری پر جہاز کے ملبے کا تعین ہوا ہے۔

خیال ہے کہ یہ ملبہ حادثے  کے شکار طیارے کا ہی ہے۔

روسی پریس کے مطابق یہ حادثہ نا مساعد موسمی حالات سے پیش آیا ہے  یا پھر پائلٹ کی غلطی سے ہوا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے روس سے اس المیہ پر تعزیت کی ہے۔

دفتر خارجہ  نے اپنے تحریری  بیان میں لکھا ہے کہ’’دوست روسی عوام  کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، اس المیہ  میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت روس سے  تعزیت کرتے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں