شمالی مقدونیہ: زوران زائف پھر وزیراعظم منتخب ہو گئے

واضح رہے کہ زائف ایک مخلوط حکومت کے حکمران رہے ہیں جس میں شمالی مقدونیا کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SDSM اور البانوی اقلیتی پارٹی اتحادیوں کے طور پر شامل ہیں

1482191
شمالی مقدونیہ: زوران زائف پھر وزیراعظم منتخب ہو گئے

شمالی مقدونیہ کی پارلمیان نے زوران زائف کو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق، پارلیمان میں ہونے والی رائے شماری میں 62 ووٹ زوران زائف کے حق میں جبکہ 51  ان کے خلاف ڈالے گئے۔

 واضح رہے کہ زائف ایک مخلوط حکومت کے حکمران رہے ہیں جس میں شمالی مقدونیا کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SDSM اور البانوی اقلیتی پارٹی اتحادیوں کے طور پر شامل ہیں۔

اتحادی معاہدے کی شرط کے تحت نئی پارلیمانی مدت کے آخری 100 دنوں کے لیے پہلے البانوی نژاد سیاستدان وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

 



متعللقہ خبریں