کورونا بحران سے نمٹنے میں عالمی ادارہ صحت غفلت کا شکار ہے: فرانس

فرانس  کے وزیر خارجہ ژاں ایو لے  دریان نے  تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا بحران کے خلاف غفلت کا مظاہرہ کیا ہے

1399210
کورونا بحران سے نمٹنے میں عالمی ادارہ صحت غفلت کا شکار ہے: فرانس

 فرانس  کے وزیر خارجہ ژاں ایو لے  دریان نے  تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا بحران کے خلاف غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 لے دریان نے سینیٹ سے اپنے خطاب کے دوران  عالمی ادارہ صحت پر تنقید کی اور کہا کہ  یہ ادارہ آزادانہ طور پر کام کرنے کی قابلیت،معلومات کے تبادلے یا خطرات سے باخبر  کرنے میں غفلت کا شکار رہا ہے۔

 فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  یہ مسئلہ ادارے کے کرتا دھرتاوں کے علاوہ انتظامی امور کو بھی در پیش ہے  مگر دوسری جانب ہمیں  امریکہ کے فنڈ روکنے کے فیصلے پر بھی افسوس ہوا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں